برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے حوالے سے شہریوں کیلئے بڑی خبر

24 Jun, 2019 | 05:46 PM

Arslan Sheikh

( راؤ دلشاد ) میٹروپولیٹن کارپوریشن کا برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹس کے اجراء کو آسان بنانے کا فیصلہ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ کا اجراء  60روز کی مدت کے بجائے 5 سال تک جبکہ برتھ سرٹیفکیٹ پانچ سال کی بجائے 20 سال تک بنوایا جاسکے گا۔ 

میٹروپولیٹن کارپوریشن نے برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹس کے قواعد میں نئی ترامیم کے لیے ورکنگ پیپر تیار کرلیا، ترمیمی سفارشات شہریوں کو درپیش وراثتی اور جائیداد کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کی گئی ہیں۔ بلدیاتی ایکٹ 2019 کے نفاذ سے قبل یونین کونسل سے پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹس کے اجراء کا مکمل اختیار ایڈمنسٹریٹر کو دینے کی سفارش کی گئی، تاہم بلدیاتی ایکٹ کے نفاذ کے بعد نیبرہوڈ کونسلز اور ویلج پنچایت کونسلز سے برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹس مل سکیں گے۔

ورکنگ پیپر کی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ سے منظوری کے بعد سیکرٹری بلدیات کو ارسال کیے جائیں گے، سیکرٹری بلدیات کی منظوری کے بعد نئی ترامیم پرعمل در آمد کیا جائے گا۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے مطابق ڈیتھ سرٹیفکیٹ 60 روز میں جاری کرنا ہوتا ہے،61 ویں دن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے سول کورٹ ڈگری ضروری تھی۔

پیدائش سرٹیفکیٹ متعلقہ یونین کونسل سے پانچ میں حاصل ہو سکتا ہے، تاہم ترامیم شدہ ورکنگ پیپر میں مدت پانچ سال سے بڑھا کر 20 سال کی گئی ہے۔

مزیدخبریں