لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری

24 Jun, 2019 | 05:18 PM

Arslan Sheikh

( شاہد ندیم ) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کے کنکشن پرعائد پابندی کو ایک ماہ بعد ختم کر دیا، جون دو ہزار سولہ تک جمع ہونیوالی درخواستوں پر کنکشن لگائے جائیں گے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ایک ماہ قبل اوگرا کی ہدایت پر کنکشن لگانے پر پابندی عائد کی تھی، تاہم اب ایک ماہ بعد پابندی ختم کرکے کنکشن لگانے کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 30 جون 2016 تک جمع درخواستوں پر کنکشن لگانے پرپابندی ختم کی ہے، ڈیمانڈ نوٹس جمع کرا کر صارفین کنکشن حاصل کرسکیں گے۔

کمپنی نے چند روز قبل ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے پر بھی پابندی لگا دی تھی، پابندی لگنے کی وجہ سے ڈویلپمنٹ کی ٹیموں کو کام کرنے سے روک دیا گیا تھا تاہم پابندی ختم ہونے کے بعد ایک بار پھر ٹیموں نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

مزیدخبریں