پاکستانی شاہین، جنوبی افریقہ کیخلاف اہم میچ جیتنے میں کامیاب

24 Jun, 2019 | 12:20 AM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) پاکستان نے سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں جگالیں، پاکستان نے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو 49 رنز سے شکست دیدی، پاکستان کے 6 میچوں کے بعد 5 پوائنٹ ہوگئے۔

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے اہم میچ میں کپتان سرفرازاحمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بناتے ہوئے پروٹیز کو 309 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے حارث سہیل نے  59 گیندوں پر 89 رنز کی دھواں داراہم اننگز کھیلی، بابراعظم نے بھی ذمہ دارانہ 69 رنز بنائے، فخرزمان اور امام الحق نے 44،44،عماد وسیم نے 23 اور محمد حفیظ نے 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی نگیڈی نے 3 جبکہ عمران طاہر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے 308 کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 309 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں پر 259 رنز بناسکی، کپتان فاف ڈیوپلیسی 63، کوئنٹن ڈی کوک 47 اورانڈائل فلکوایو46 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض اور شاداب خان نے 3،3 محمدعامر نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ لی۔

واضح رہے پاکستان پوائنٹ ٹیبل پر ساتویں نمبر پر آگئی، پاکستان اور بنگلہ دیش کے 6،6 میچوں کے بعد 5،5 پوائنٹ ہیں تاہم بنگلہ دیش کی اوسط پاکستان سے بہتر ہے۔

مزیدخبریں