سپریم کورٹ کے احکامات پر عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

24 Jun, 2018 | 06:04 PM

عطاءسبحانی
Read more!

بسام سلطان: سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا عطائیوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ صوبے بھرمیں 5,192اڈے بندکرکے13,800 سے زائدعطائیوں کا کاروبارسیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصلے سے اب تک پنجاب بھر میں 3,850عطائیوں کے اڈے بند سیل جبکہ11,600سے زائد علاج گاہوں پر چھاپے مارے گئے، 3,116عطائیوں نے نئے کاروبار شروع کر دیے۔ ضلعی انتظامیہ نے بھی 2,785علاج گاہوں پر چھاپے مارے اور 1,342 عطائیوں کے اڈے سیل کئے، دونوں نے کل14,470علاج گا ہوں کی انسپیکشنز کیں اور5,192عطائیوں کے کاروبار بند کیے ہیں سب سے زیادہ714 کاروبارلاہور میں بندکیے گئے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن،43 اڈے سربمہر

 فیصل آباداور قصورہر ایک میں 249،شیخوپورہ 248، سرگودھا 151،ساہیوال 136،مظفرگڑھ 135،ٹوبہ ٹیک سنگھ 134، سیالکوٹ اور راولپنڈی ہر ایک میں 127 شامل ہیں۔ کمیشن کو 2,200سے زائدڈی سیلنگ کی درخواستیں بھی موصول ہو چکی ہیں۔

مزیدخبریں