(علی اکبر)خدا ہی ملا نہ وصال ِصنم، ادھر کے رہے نہ اُدھر کے، سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار وقاص حسن موکل سے تحریک انصاف کے بعد (ن) لیگ نے بھی وعدہ وفا نہیں کیا۔
خبر پڑھیں۔۔۔کارکن انتخابی معرکے کی بھرپور تیاری کریں، حمزہ شہباز کی ہدایت
تفصیلات کے مطابق سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار وقاص حسن موکل نے ٹکٹ کی یقین دہانی پر مسلم لیگ ق کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اخیتار کی، تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے انہیں ٹکٹ نہ مل سکا جس کے بعد انہوں نے (ن) لیگ کے رہنما میاں حمزہ شہباز سے ملاقات اور (ن) لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا، لیکن (ن) لیگ کی جانب سے بھی انکے ساتھ وعدہ وفا نہیں کیا جا سکا اور انکی جگہ احسن رضا کو (ن) لیگ کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔