(سیرت نقوی) گرمی کے ستائے لاہوریوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے آج بارش کی پیش گوئی کردی۔
آج صبح ہوتے ہی سورج کی تیز تیکھی کرنوں نے لاہور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، شہریوں کے چہرے گرمی سے مرجھا گئے، گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے اہلیان لاہور نے سوئمنگ پولز اور نہروں کا رخ کرلیا۔
ماہرین موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 اورکم سے کم 30 ڈگری سیٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، ہوا 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی جبکہ نمی کا تناسب 34 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
خبر پڑھیں۔۔پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرلیا
محکمہ موسمیات نے لاہوریوں کو آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بادل برسنے کی نوید سنادی، ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آجائے گی۔