ایف بی آر نے ایمنسٹی سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی

24 Jun, 2018 | 01:39 PM

رضوان نقوی) ایف بی آر نے ایمنسٹی سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے ایمرجنسی نافذ کر دی، خفیہ سرمایہ کو قانونی شکل دینے کیلئے ایف بی آر کا خصوصی سیل چوبیس گھنٹے متحرک رہے گا۔

 خبر پڑھیں۔۔۔پی ٹی آئی ٹکٹوں کی تقسیم میں ناانصافی پر ولید اقبال پھٹ پڑے

ایف بی آر ایمنسٹی سکیم کو کامیاب بنانے کیلئےسر توڑ کوششیں کرنے لگا۔ ایف بی آر آئی ٹی ونگ کے خصوصی سیل نے ایمنسٹی سکیم کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ ایمنسٹی سکیم کیلئے ممبر آئی ٹی خواجہ عدنان ظہیر نے خصوصی الرٹ جاری کر کے ٹیکس گزاروں کی چوبیس گھنٹے رہنمائی کیلئے اپنے سپیشل اسسٹنٹ اکبر علی میو کے موبائل نمبرز جاری کر دیئے ہیں۔ ایف بی آر کا خصوصی ونگ ایمنسٹی سکیم کیلئے 19 جون سے24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔۔مسلم لیگ (ن) کے دو بڑے دھڑوں میں سیاسی لڑائی ختم

ایف بی آر حکام کے مطابق اپنے سرمائے کو قانونی شکل دینے کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانی روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں فون کالز کر رہے ہیں۔ ایف بی آر نے ایمنسٹی سکیم کے ذریعے ایک سو ارب روپے اکٹھے کرنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے سیاستدان، سرکاری افسران و ملازمین اور انکے اہل و عیال مستفید ہونے کےاہل نہیں ہیں۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند چینی طلبا کیلئے خوشخبری

واضح رہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کوئی انوکھی چیز نہیں۔ مختلف ممالک میں ایسی سکیمیں رائج ہیں۔ البتہ پاکستان میں جن پُر کشش شرائط پر اس سکیم کو متعارف کیا گیا۔ اس کی کہیں مثال نہیں ملتی۔ پاکستان میں ٹیکس چوروں کو سزا یا جرمانہ کے بجائے اس سکیم کے تحت الٹا ٹیکس میں رعایت دی جاتی ہے۔

  ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت اندرون ملک اثاثے چھپانے اور ٹیکس چوری کرنے والے صرف پانچ فیصد ٹیکس دے کے تمام دولت کو قانونی بنا سکتے ہیں۔ یہ شرح ٹیکس کی موجودہ شرح سے 86 فیصد تک کم ہے جبکہ اس وقت، ٹیکس کی موجودہ شرح 7 سے 35 فیصد تک ہے۔

مزیدخبریں