(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے بارے میں الیکشن اپیلٹ ٹریبونل کے فیصلوں کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کیلئے تین ڈویژنل بنچ تشکیل دے دیئے۔
خبر پڑھیں۔۔مسلم لیگ (ن) کے دو بڑے دھڑوں میں سیاسی لڑائی ختم
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے آٹھ ججز پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کررہے ہیں، یہ ٹربیونلز دائر اپیلوں پر 27 جون تک فیصلے بھی سنا دیں گے۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔ڈاکٹر طاہر القادری کا عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لیے بھی تین مختلف ڈویژن بنچ تشکیل دے دیئے گئے، تینوں بنچ لاہور میں فیصل آباد ڈویژن اور جنوبی پنجاب سمیت صوبہ بھر کے امیدواروں کی درخواستوں پرسماعت کریں گے۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔عمران خان کا میانوالی سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان
ذرائع کے مطابق پہلے ڈویژن بنچ میں جسٹس سید مظاہرعلی اکبر نقوی اور جسٹس سردار احمد نعیم شامل ہیں، دوسرے بنچ میں جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی جبکہ تیسرے میں جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس شاہد کریم شامل ہیں۔
انتخابی عمل میں اب تیزی آچکی ہے، امیدوار اور ان کے سپورٹر مدمقابل فریق کو عدالتوں سمیت ہر جگہ مات دینے کے لیے متحرک دکھائی دیتے ہیں۔