عمران خان کا میانوالی سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان

24 Jun, 2018 | 11:56 AM

(قذافی بٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میانوالی سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا،کہتے ہیں کہ انشاءاللہ پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہو گی۔

خبر پڑھیں۔۔۔مسلم لیگ (ن) کے دو بڑے دھڑوں میں سیاسی لڑائی ختم
 
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج شام میانوالی کے ہاکی اسٹیڈیم سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ڈاکٹر طاہر القادری کا عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

 انہوں نے کہا کہ 2002ء کے انتخابات میں میانوالی کے لوگوں نے انہیں پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کا رکن منتخب کیا۔ 2002ء میں میانوالی کے عوام ساتھ نہ دیتے تو شاید وہ آج سیاست نہ کر رہے ہوتے۔ میانوالی کے نوجوانوں کی اس محنت بدولت تحریک انصاف آج الحمد للہ ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔ عمران خان کو بڑا اختیار مل گیا

 عمران خان کا مزید کہنا تھاکہ اب میانوالی سے اس انتخابی مہم کا آغاز کر رہا ہوں جس کے نتیجے میں انشاءاللہ پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہو گی۔

مزیدخبریں