(اکمل سومرو) جامعہ پنجاب کی انتظامیہ نے چین کے طلبا کو یونیورسٹی میں داخلہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے پنجاب یونیورسٹی اور چینی حکام کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط بھی کردیئے گئے ہیں۔
خبر پڑھیں۔۔۔مسلم لیگ (ن) کے دو بڑے دھڑوں میں سیاسی لڑائی ختم
سٹی 42 کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ اور شعبہ سیاسیات میں میں چینی طلبا کو داخلہ اور یونیورسٹی میں رہائش دی جائے گی۔ اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی اور چین کے حکام کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں طلبا سے بھاری فیسیں بٹورنے کا انکشاف
یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ چینی طلبا کو انٹرنیشنل سٹوڈنٹس ایڈمیشن کے ضوابط کے تحت داخلے دیئے جائیں گے۔ طلبا سے ڈالرز میں فیسیں وصول کی جائے گی۔ انہیں ہاسٹل میں رہائش بھی دی جائے گی۔