ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ (ن) کے دو بڑے دھڑوں میں سیاسی لڑائی ختم

مسلم لیگ (ن) کے دو بڑے دھڑوں میں سیاسی لڑائی ختم
کیپشن: City42 - PML-N Political fight
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار گھمن)مسلم لیگ (ن )کے دو بڑے دھڑوں میں ایک عشرے سے جاری سیاسی لڑائی ختم ہوگئی۔ ملک سیف الملوک کھوکھر اور رانا مبشر اقبال نے انتخابات میں ایک دوسرے سے تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

خبر پرھیئے۔۔۔پردیسی میم ٹریساکا سیشن کورٹ میں دیسی رنگ

ذرائع کے مطابق ڈیفنس روڈ میں حاجی سخاوت ڈوگر کی رہائش گاہ پر ہونیوالی ملاقات میں دونوں سیاسی رہنماوں نے گلے شکوے ختم کردیئے اور الیکشن میں ایک دوسرے کو تعاون کا یقین دلایا۔ ملک سیف الملوک کھوکھر اور رانا مبشر اقبال میں گزشتہ10سال سے سیاسی عداوت چل رہی تھی۔جس کوختم کروانے میں لاہورکی اہم شخصیت نے کردار ادا کیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔ڈاکٹر طاہر القادری کا عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

دوسری جانب مسلم لیگ نون نے لاہور سے قومی اسمبلی کی 14 نشتسوں پر امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے ن لیگ کی طرف سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق این اے 123 سے ملک ریاض، این اے 124 سے حمزہ شہباز، این اے 125 سے مریم نواز،  این اے 129 سے سردار ایاز صادق، این اے 130 سے خواجہ احمد حسان، این اے 131 سے خواجہ سعد رفیق، این اے 132 سے شہباز شریف،  این اے 134 سے رانا مبشر اقبال، این اے 135 سے سیف الملوک کھوکھر، این اے 136 سے ملک افضل کھوکھر کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا۔

تفصیل جاننے کیلئے یہ خبر پڑھیں۔۔۔ن لیگ نے لاہور کے حلقوں سے فائنل امیدواروں کا اعلان کر دیا