گڑھی شاہو ریلوے سٹیڈیم روڈ کے ڈھکن سے محروم مین ہول: خطرناک حادثات کو کھلی دعوت

24 Jul, 2024 | 11:22 PM

فریحہ بتول:  ‎ شہر کے کئی علاقوں کی سڑکیں انتہائی ابتر حالت کو پہنچ گئیں لیکن  گڑھی شاہو رہلوے سٹیڈیم روڈ  کی حالت تو انتہائی خراب ہو گئی ہے۔ سڑک پر پڑے ہوئے گڑھے  اور ڈھکن سے محروم گٹروں کے مین ہول شہریوں کے لئے سنگین خطرات کا باعث بن گئے۔

سڑک پر جابجا پڑے گڑھے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا باعث بن گئے ہیں۔  علاقے میں گڑوں کے مین ہولز پر ڈھکن موجود نہیں جبکہ ناقص سیوریج کے باعث گڑوں کا پانی بھی روڈ  پر جمع رہتا ہے۔  دھول مٹی اور اطراف میں پڑے کچرے کے ڈھیر تعفن کی وجہ بن رہے ہیں۔

 سڑک کی خستہ حالی کے باعث حادثات بڑھنے کا خدشہ ہے۔ سڑک پر  بچے کسی بھی وقت سنگین حادثہ کا شکار ہو سکتے ہیں۔

مکین کہتے ہیں  کہ اس روڈ سے گزرنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے،  ڈر رہتا ہے گاڑی الٹ نہ جائے۔  گٹر وں کے مین ہولز پر ڈھکن موجود نہیں۔ رات کے وقت بچے گڑ میں گر جاتے ہیں۔

 گزشتہ تین سال سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔  دوکادار کہتے ہیں کہ کاروبار تباہ ہو کر رہ گئے ہیں۔ کوئی گاہک اس طرف نہیں آتا۔ علاقہ کے مکینوں نے روڈ  کی مرمت اور علاقے میں صفائی کروانے کا مطالبہ کردیا۔

مزیدخبریں