حسن علی : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے اعتزاز احسن نے ملاقات کی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
گورنر ہاؤس میں اعتزاز احسن نے گورنر پنجاب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ ملک کی بہتری کے لیے مثبت کردار ادا کرنا ہے جبکہ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں اور عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے دن رات کام کرنا ہے۔ سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے جلد تمام اضلاع کا دورہ کروں گا۔
س موقع پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا تو ہی عوام کی مشکلات کم ہو سکیں گی۔