طلحہ اشرف: نصیرآباد میں عوامی پارک سیوریج نالے کا منظر پیش کرنے لگا۔رہائشی علاقے کے قائم عوامی پارک بارشی پانی اور عدم توجہ کی وجہ سے بیماریوں کی آماجگاہ بن گیا۔
گندگی سے مچھروں کی افزائش میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔ بارشی پانی کی وجہ سے ملیریا اور ڈینگی پھیلنے کا خدشہ نظر آ رہا ہے ۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ سیوریج کا گندہ پانی بھی پارک میں جمع ہو رہا ہے ۔ اہل علاقہ نے انتظامیہ سے سیوریج سسٹم ٹھیک کروا کر پارک کی حالت زار بہتر کرنے کا مطالبہ کیا ہے