شنگھائی روڈ مسائل کا گڑھ ، کوڑے کے ڈھیر، تجاوزات  کی بھرمار

24 Jul, 2024 | 09:59 PM

 عسوا فاطمہ : شنگھائی روڈ مسائل کا گڑھ بن گیا ۔ شنگھائی  پل کے نیچے کوڑے کرکٹ کے انبار لگ گئےاورسڑک کے دونوں اطراف تجاوزات سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ پل کے اطراف میں غیر قانونی رکشہ سٹینڈ بھی قائم ہوگیا۔
شنگھائی روڈ مسائل کا گڑھ بن گیا ، شنگھائی پل کے نیچے کوڑے کرکٹ کے انبار لگ گئے ہیں ۔ صفائی مہم  ناکام نظر آ رہی ہے ۔ سڑک کے دونوں اطراف میں تجاوزات کی بھرمار  نے شہریوں کا گزرنا محال کردیاجبکہ  پل کے اطراف میں غیر قانونی رکشہ سٹینڈ بھی قائم ہے ، جس سے راہگیروں کو نقل و حرکت میں شدید دشواری کا سامنا کرناپڑتا ہے۔۔ تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی بھی سست روی کا شکار رہنے لگی ہے ۔

مزیدخبریں