ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی عزاداری؛ امام بارگاہ باوا صدا حسین میں  18 محرم کے جلوس کے انتظامات مکمل

Imambargah Bawa Sada Hussain, 18 Muharram Jaloos, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بیگم کوٹ شاہدرہ میں امام بارگاہ باوا صدا حسین سے  18 محرم کے جلوس کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔   شاہدرہ بیگم کوٹ امام بارگاہ باوا صدا حسین میں سالانہ دو روزہ  مجلس عزا کے اختتام پر  شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہو گا جس میں درجنوں شبیہہ ذوالجناح شامل ہوں گے۔

اس جلوس میں ہر سال کی طرح پاکستان بھر سے عزاداروں کی ماتمی سنگتیں شریک ہوں گی۔  مخصوص مقامات پر  زنجیر  کا ماتم ہو گا۔ 

 ریسکیو اور سول ڈیفنس کے سکواڈ ز نے پرسہ داروں کو ضرورت کے وقت طبی امداد فراہم کرنے کے انتظامات کر لئے ہیں۔ 

سکیورٹی کے انتظامات

ڈی آئی جی آپریشنز  فیصل کامران  18 محرم کے جلوس کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے امام بارگاہ صدا حسین بیگم کوٹ شاہدرہ گئے۔
انہوں نے جلوس کے روٹ پر سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ 
امام بارگاہ صدا حسین پر 3ایس پی، 9ڈی ایس پی سکیورٹی امور کے لئے اپنی نفری کے ساتھ تعینات کئے گئے ہیں۔ 30ایس ایچ او  2ہزار پولیس اہلکار  جلوس کی حفاظت کے انتظام میں شریک ہیں۔ 102 لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔ 
ڈی آئی جی آپریشنز نے عزاداروں کو تین درجاتی سکیورٹی مہیا کرنے کی ہدایات کو یقینی بنانے کے لئے کہا۔