بند دوکان پر فائرنگ کرنے والا، کیمرے کی زد میں آ گیا

24 Jul, 2024 | 09:17 PM

اسرار احمد:  مغلپورہ کے علاقہ میں حجام کی بند دکان پر فائرنگ کرنے والا سی سی ٹی وی کیمرے کی زد میں آ گیا، فائرنگ کرنے والے شخص نے موٹر سائیکل پر اپنے ساتھ کم سن بچی کو بھی بٹھا رکھا تھا۔ 
سٹی 42 نے فائرنگ کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔ 21 جولائی کی رات انجن شیڈ کے قریب حجام کی دکان پر  موٹرسائیکل پر سوار  شخص نے  حجام کی دکان کے اطراف کا جائزہ لیا۔ ہیلمٹ پہنے ملزم نے پستول لوڈ کر کے بند دکان کے شٹر پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کرنے کے بعد ملزم اطمنان سے فرار ہو گیا۔
مغلپورہ پولیس نے دکان کے مالک طیب خان کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا.

مزیدخبریں