پھاٹک کھلنے کے بعد مال گاڑی واپس آ گئی، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی 

24 Jul, 2024 | 09:13 PM

اسرار خان : گڑھی شاہو، انڈیا پھاٹک کے قریب ٹرین کی ٹکر سے 2 خواتین سمیت 3 راہگیر زخمی ہوگئے ۔

عینی شاہدین کے مطابق مال گاڑی گزارنے کے لئے ریلوے ملازم نے پھاٹک بند کیا تھا  مال گاڑی گزرنے پر پھاٹک کھولا گیا تو مال گاڑی واپس آ گئی۔ 

ریسکو حکام نے بتایا کہ واپس آتی مال گاڑی کی ٹکر سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو ئےہیں ۔

اس حادثہ کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ لاہور  ریلوے حنیف گل نےجائے حادثہ گڑھی شاہو انڈین ریلوے پھاٹک کا دورہ کیا اور واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔

مزیدخبریں