ارشاد قریشی: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے نیب کے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق نیب ٹیم بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے توشہ خانہ ریفرنس میں تفتیش کرنے کے لئے ایک گھنٹہ اڈیالہ جیل میں رہی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نیب کے طلب کرنے کے باوجود شامل تفتیش نہیں ہوئے۔ نیب کی تفتیش کار ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کر رہے تھ۔ نیب ٹیم اپنے ساتھ ریفرنس کا ریکارڈ اور جیولری کی خریداری سے متعلق دستاویزات لے کر آئی تھی۔
توشہ خانہ 2 بلگری جیولری انکوائری میں نیب نے عدالت سے بانی پی ٹی آئی اور ان کی شریک ملزمہ بشریٰ بی بی کا 8 دن کا اور پھر 7 دن کاریمانڈ حاصل کیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے تفتیش کیلئے پیش ہونے سے مسلسل انکار پر نیب ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔
معلوم ہوا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ریفرنس میں تفتیش کاروں کے سوالات کے جواب دینے کے لئے اپنے وکلا کی موجودگی کی شرط عائد کی ہے۔