ایل ڈی اے کی نااہلی ، لاہور میں 157 غیر قانونی ہاوسنگ سکیمیں  بن گئیں  

24 Jul, 2024 | 07:21 PM

 در نایاب: ایل ڈی اے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاوسنگ سکیمز کی نااہلی سامنے آگئی ۔ماسٹر پلان کے منظور شدہ ریذیڈیشل زون میں 83 غیر قانونی سکیمیں پروان چڑھ گئیں ، ماسٹر پلان کے ایگریکلچرل زون میں 74 غیر قانونی سکیمیں بھی بنوادیں ۔کل 157 غیر قانونی سکیمیں بن چکی ہیں ۔
وزیراعلی پنجاب کے حکم پر تیار کی گئی رپورٹ نے ایل ڈی اے اسٹیٹ مینجمنٹ کی قلعی کھول دی ہے ۔ ایل ڈی اے میٹروپولٹین پلاننگ ونگ نے دو ہفتے لگا کر جامع رپورٹ تیار کی ۔

شہر کے 157 غیر قانونی سکیموں کے پروان چڑھنے کی رپورٹ مرتب کی گئی ۔رپورٹ منظور شدہ ماسٹر پلان دوہزار سولہ کی روشنی میں تیار کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ریذیڈیشنل زون میں 83 سکیمیں 13 ہزار 136 کنال پر محیط ہیں، جبکہ ایگریکلچرل زون میں 74 سکیمیں 37 ہزار 287 کنال پر محیط ہیں ۔ مجموعی طور پر ایل ڈی اے کے نااہلی سے لاہور شہر کے 50 ہزار423 کنال اراضی پر غیر قانونی سوسائٹی مافیا کا قبضہ ہوگیا ۔

مزیدخبریں