در نایاب: وزیراعلی کی بیوروکریسی پر مزید نوازشات کرتے ہوئے سیکرٹری ، کمشنر اور ڈی سی کے مالی اختیارات میں اضافہ کردیا ، ڈی سی دس کروڑ، کمشنر چالیس اور سیکرٹری اسی کروڑ تک کی سکیم کی منظوری دے سکتے ہیں
وزیراعلی نے گزشتہ روز مالی اختیارات میں دوگنا اضافے کی منظوری دی ۔ڈپٹی کمشنر پانچ کروڑ کی بجائے دس کروڑ کی سکیم منظور کرسکیں گے ۔ کمشنر بیس کروڑ کی بجائے چالیس کروڑ تک کی سکیم کی منظوری دے سکیں گے ۔
سیکرٹری چالیس کروڑ کی بجائے اب اسی کروڑ کی سکیم کی منظوری دے سکیں گے ۔
دوہزار سولہ کے بعد وزیراعلی مریم نواز شریف نے مالی اختیارات میں اضافہ کیا ہے ۔سکیموں کو دیگر فورمز کی بجائے اضلاعی اور ڈویژنل لیول کمیٹیوں سے منظور کرایا جائے گا ۔زیادہ مالیت کی ترقیاتی سکیموں کی منظوری سے سیکرٹری کمشنر ڈی سی لیول کی بیوروکریسی مزید مضبوط ہوگی ۔