ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چھیننے وچوری کی 12ہزار847 وارداتیں رپورٹ

شہر میں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چھیننے وچوری کی 12ہزار847 وارداتیں رپورٹ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : شہریوں کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں غیر محفوظ ہوگئیں 200 روز میں شہر سےگاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چھیننے وچوری کی 12ہزار847 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔

شہر میں لاہوریوں کی گاڑیاں ،موٹرسائیکلیں غیر محفوظ ہو کر رہ گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق 200 دنوں میں شہر سے 12ہزار847 گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چھین لی گئی یا چوری ہو گئیں۔گاڑیاں چھیننے کی 11 ، کارچوری کی 305 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔پولیس ریکارڈکے مطابق موٹرسائیکل چھیننے کی 843اور موٹرسائیکل چوری کی 10ہزار756 وارداتیں ہوئیں۔دیگر وہیکل چھیننے کی17اورچوری کی 915 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔دوسری جانب اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف شہریوں کی گاڑیاں برآمد کروانے اور ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہا۔

Ansa Awais

Content Writer