ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزادی چوک میں صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کرنے کی اجازت نہیں ملی

Asif ali zardari
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 حسن علی :پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر کو صدر مملکت آصف علی زرداری کی آزادی چوک کے مقام پر سالگرہ کا جشن منانے کی اجازت نہ ملی۔پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر کی جانب سے 25 جولائی کی رات کو صدر مملکت کی 69 ویں سالگرہ کے سلسلے میں آزادی چوک پر جشن منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

 فیصل میر کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر پنجاب وزیر اعلی مریم نواز نے پیپلز پارٹی کو آزادی چوک میں “پریذیڈینٹ ڈے” منانے پر پابندی عائد کردی ہے۔آزادی چوک میں اجازت نامے کی درخواست ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں موجود ہے۔

 فیصل میر کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے پیپلز پارٹی نے مینار پاکستان پر پریذیڈینٹ ڈی منانے کے لئے اجازت مانگی تھی جس کا حکومت پنجاب نے ایک وجہ بتا کر انکار کر دیا تھا۔پریذیڈینٹ ڈے منانے کے لئے لاہور میں وزیراعلی مریم نواز کی طرف سے پابندی کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان ڈے کی اجازت نہ ملنے کے باوجود پریذیڈینٹ ڈے آزادی چوک میں ہی منائے گی

فیصل میر نے کہا آزادی چوک میں اس سلسلے میں آتش بازی ، کیک کاٹنے اور موسیقی کی اجازت نہ ملنے کے باوجود یہ تمام تقریبات آزادی چوک میں ہی کرے گی۔لاہور کے جیالے کل آزادی چوک میں آتش بازی اور لاؤڈ سپیکر اور موسیقی کا استعمال کریں گے جس کے بعدآتش بازی ایکٹ اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمات درج کروا کر مریم نواز کے خلاف گرفتاریاں دیں گے

فیصل میر نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کی اس پابندی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب بھر میں پریذیڈینٹ ڈے پر آتش بازی پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرے گی