AI انسان کیلئے کس حد تک خطرناک ہے؟ ماہر تعلیم نے خطرے کی گھنٹی بجادی

24 Jul, 2024 | 05:34 PM

Ansa Awais

سٹی42 : کیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس انسان کیلئے خطرناک ثابت  ہو سکتی ہے؟اسے کیسے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ ہمیں کن کاموں  میں مدد کرتی ہے؟ آئیے جانتے ہیں  فضاعلی کے مارننگ شو  میں ماہر تعلم رائد افضل سے کہ ان کا  اس بارے میں کیا  کہنا ہے؟

 1. آرٹیفشل انٹیلیجنس کیا ہے؟

 ماہر تعلیم رائد افضل کا کہنا ہے کہ دیکیھے آرٹیفیشل  انٹیلیجنس کیا نہیں ہے، یہ کمپیوٹر پروگرام نہیں ہے،یہ ایک  انسانی ذہن کی طرح کا ایک ذہن ہے جس کے پاس جذبات، عقیدت  تو نہیں ہیں لیکن یہ انسانی ذہن کی طرح سوچتاہے، ایک فرق ہے ہمارے اور اس کے درمیان کے اس نے ہر شعبے میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے اس نے ہر شعبے کی ہزار  ہا کتابیں پڑھی ہوئی ہیں، تو جب آپ اس سے کوئی سوال کرتے ہیں تو سمجیھے کہ  آپ کسی سکالر سے بات کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ  اسے 10 سے 11 سال کی عمر میں استعمال کرنا چاہیے اور اس وقت  ملک  میں 25 طریقوں سے اس کا استعمال سیکھایا جا رہا ہے، سب سے پہلے تو یہ آپکو پورے امتحانات کی تیاری کر وا رہا ہے،انہوں نے  کہا  کہ میرے ایک دوست ہیں ریحان انہوں پوری ایک کتاب چیٹ جی پی ٹی خاص مقصد کے لیے بلکل فری میں دی ہوئی ہے،جس سے اب تک  لاکھوں طلبا و طالبات مستفید ہو چکے ہیں۔

 2.آرٹیفیشل انٹیلیجنس کیا میری جگہ لے سکتی ہے،فضاء علی کا پریشانی میں سوال

 فضا علی نے سوال کیا کہ کیا آرٹیفیشکل  انٹیلی جنس ہمارے لئے خطرہ تو نہیں ہوگا، جیسے اے آئی کی اینکرز آگئی ہیں، تو کل کو یہ نہ ہو کہ میری جگہ کوئی اور اے آئی اینکر بیٹھی ہو، جیسے ٹیوٹرز کی جگہ اے آئی نے لےلی ہے،ڈاکٹرز بھی اے آئی کے ہی بیٹھے ہوں۔ جس پر ماہر تعلیم نے بتایا کہ میرے پاس کسی سے تصویر بھیجی کہ مجھے ریش ہوئی ہے اور اتنے عرصے سے ہے تو مجھے بتائیں میں کونسی میڈیسن استعمال کروں، تو میں نے اے آئی کو یہ تصویر شیئر کی اور ساری تفصیلات اس کیساتھ لکھ دی، تو اس نے مجھے بتایا کہ  یہ اس قسم کی ریش ہے، تو میں نے اسے کہا کہ مجھے الوپیتھک میڈیسن استعمال نہیں کرنی مجھے کوئی ٹوٹکا بتاؤ، تو AI  نے مجھے دیسی جری بوٹیاں کیساتھ ٹوٹکا بتایا جو میں نے اس مریض کو شیئر کیا ، تو اس طرح بہت سے ڈاکٹر اس طرح یہاں سے مدد لیتے ہیں۔

 ماہر تعلم نے بتایا کہ چائنہ میں  ہسپتال بنایا  گیا ہے جہاں AI ڈاکٹرز بیٹھے ہوتے ہیں ، مریض آتے ہیں اپنی بیماری سے  متعلق بتاتے ہیں اور AI  اس کا علاج اور میڈیسن اسے بتاتا ہے اور ایک AI  ڈاکٹر 3ہزار سے زائد مریضوں کو دیکھ رہا ہے۔

  3.آرٹیفشل انٹیلی جنس 9 سال کا بچہ مختلف کمپنیوں کے لیے ویڈیو بنانے لگا

 رائد افضل نے بتایا کہ ہم نے 9 سال کے بچے کو  سیکھایا کہ AI  کی مدد سے لیرئیکس کیسے لکھتے ہیں،میوزک کیسے بناتے ہیں اور اس کی مدد سے ویڈیو  کیسے بناتے ہیں؟ اور وہ 9 سال کا بچہ مختلف کمپنیوں کی پرومو ویڈیوز بنا رہا ہے۔ 

 4۔آرٹیفیشل انٹیلیجنس انسان کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے؟

 فضا علی کا تھا کہ پھرتو یہ  انسانوں کیلئے بہت خطرناک ہے، اگر ایسے ہی چلتا رہا تو  یہ  سب کی جگہ لے لے گا عاطف اسلم ، راحت  ہے یا کوئی اور یہ سب کے ساؤنڈز کلاؤڈ  تبدیل کر سکتا ہے اور خود ہی کوئی بھی گانا تخلیق کر سکتا ہے ، جس پر ماہر تعلیم نے جواب دیا کہ بلکل یہ انسانوں کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

 5.ماحول کی بہتری کیلئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کس طرح مدد کرتی ہے

 فضاعلی نے سوال کیا کہ  ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے کیلئے AI کیسے استعمال کیا جا سکتاہے ،ماہر تعلیم  نے  کہا کہ ہماری پا کستان کی  جو زمین خراب ہو رہی ہے کیمیکل فرٹیلائیزرز ڈال کر ، تو یہ ایک بہت بڑا مسلہ ہے،تو ہم نے اس سے پوچھا اس کو  کیسے حل کریں تو اس نے ہمیں بتایا کہ آپ آرگینک فارمنگ کریں، تو ہم نے اس سے پوچھا آرگینگ فرٹیلائیزرز کیسے بنائیں،تو اس نے ہمیں کہا کہ ایک طریقہ ہے جو دنیا میں استعمال ہوتا ہے،" ورممنگ کمپوز "کا، یہ ایک ورم ہوتا ہے جسے ڈائیجسٹ کر کے بنایا جا تا ہے اس کی آپکے پاکستان کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

 6.سائبر سیکورٹی کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے کیا مدد مل سکتی ہے

 سائنر سیکورٹی کو آرٹیفیشل سے کوئی خاص خطرہ نہیں ہے، جتنا کوونٹم کمپیوٹنگ سے خطرہ ہے، انہوں نےکہا یہ ایک ٹائم آئے گا جب کوونٹم کمپیوٹنگ آئی گی تو وہ جب فورس بریک کرے گی تو خطرہ ہوگا ، تو ہم اب تک اس تک نہیں آئے۔
 

مزیدخبریں