راو دلشاد:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےپاکستان کی تاریخ میں ادویات کی فراہمی کے سب سے بڑےوئیر ہاؤس پراجیکٹ کا افتتاح کردیا ۔انہوں نے ’مریم نواز شریف کا خواب، صحت کی آپ کی دہلیز پر‘کے سلوگن کے تحت پراجیکٹ کا آغاز کیا ۔
9 میڈیسن وئیر ہاوس فنکشنل ہیں جن میں 17 ارب سے زائد کی میڈیسن اور ایکیوپمنٹ سٹور کرنے کی گنجائش ہے ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی ،فیصل آباد اور ملتان میں میڈیسن وئیر ہاوس جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا مراکہ میں محکمہ صحت کے مرکزی وئیر ہاوس کا دورہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مفت ادویات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
مریم نواز نے خود فورک لفٹر چلا کر ادویات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی نگرانی میں اضلاع کے لیے ٹرک روانہ کیے
نئے جدید ترین ویئر ہاوس سے ادویات کو سٹینڈرڈ ٹمپریچر پر سٹور اور ترسیل کیا جا سکے گا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتالوں کو فراہم کیے جانے والے فرنیچر، طبی آلات اور دیگر سامان کا بھی معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وئیر ہاوس میں سٹور، ادویات کی مدت معیاد اور سٹینڈرڈ ٹمپریچر سسٹم چیک کیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے فری میڈیسن پراجیکٹ کے تحت 9سینٹرل ویئر ہاوس قائم کیے گے ہیں۔وئیر ہاوسز میں تقریباً 10 ارب روپے سے زائد کی میڈیسن سٹور کی گئی ہے۔ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے لیے نئے اور جدید طبی آلات، فرنیچر، تھری کلر ڈسپوزیبل بیڈشیٹ بھی وئیر ہاوس سے ہسپتالوں کو مہیا کی جائیں گی- وئیر ہاوسز سے صوبے کے دیگر اضلاع کے ہسپتالوں کو سٹینڈرڈ فرنیچر، جدید طبی آلات، میڈیسن ٹرالی اور دسپوزبیل بیڈشیٹ اور دیگر سامان فراہم کیا جائے گا-
سینٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری ،صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر ،معاون خصوصی ذیشان ملک، ڈاکٹر عدنان خان، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری صحت علی جان، سیکرٹری اطلاعات احمد عزیز تارڑ اور دیگر بھی موجود تھے