بسام سلطان : خواتین کی سفری خود مختاری میں سہولت میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ۔ وزیر اعلی کی الیکٹرک بائیک مہم کے تحت چارجنگ اسٹیشن لگانے کی تجویز سامنے آئی ہے ۔ چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کی منظوری کم سے کم وقت میں دی جائےگی ۔
جارجنگ اسٹیشن بینک آف پنجاب لگائے گا، ڈی سی رافعہ حیدر کو ڈائزین اور لوکیشن میپ پیش کردیا گیا ۔ چارجنگ اسٹیشن کے لیے لبرٹی پارکنگ پلازہ سمیت عوامی مقامات کو ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی ہے .ویمنز امپاورمنٹ؛ الیکٹرک بائیک جارجنگ اسٹیشن بینک آف پنجاب لگائے گی
ڈی سی نے ابتدائی طور پر لبرٹی چوک میں چارجنگ اسٹیشن لگانے کی پیش کی گئی تجویز مسترد کر دی۔ڈی سی کا کہنا تھا کہ سٹرک کنارے چارجنگ اسٹیشن لگانے سے فائدہ کم ہوگا بلکہ رش بڑھے گااورعوام کو سہولت نہیں ملے گی۔
رافعہ حیدر کی چارجنگ اسٹیشن کے لیے وویمن کالج اور یونیورسٹی کو ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی ۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا نجی شعبہ کو چارجنگ اسٹیشن کے لیے مناسب جگہ فراہم کی جائے گی،چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کی منظوری کم سے کم وقت میں دی جائے گی،بینک آف پنجاب کی طرف سے مارکیٹنگ ہیڈ اسد ضیا نے ڈی سی کو چارجنگ اسٹیشن پلان پیش کیا،