فزا علی نے باڈی شیمنگ پر بات کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

24 Jul, 2024 | 04:33 PM

سٹی42:  معروف ماڈل اور میزبان فزا علی نے باڈی شیمنگ پر بات کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا.

حال ہی میں  فزا علی نے اپنے شو مارننگ شو "مارننگ وِد فضا"  میں باڈی شیمنگ پر بات کرنے والے ناقدین کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس حوالے سے گفگتو کرتے ہوئے  ٹک ٹاکر روبی نے بتایا کہ اُن کی چند سرجریز کے بائث  اُن کا وزن 5 سالوں میں بڑھا ہے۔  اُن کا کہنا تھا کہ لوگ میرے بڑھتے وزن پر  باتیں کرتے ہیں  مجھ پر  طنز کرتے ہیں   اور بُُرا بھلا کہتے ہیں جس سے اکثر مجھے تکلیف بھی ہوتی ہے.

جس پر فزا علی کا باڈی شیمنگ  کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہنا تھا کہ لوگ فوراً کہنا شروع ہوجاتے ہیں کہ یہ موٹی ہے یا یہ دبلی ہے، یہ کالی کیوں ہے، باڈی شیمنگ صرف موٹاپا نہیں ہوتا بلکہ لوگوں کو یہ کہنا کہ آپ بہت پتلی ہوگئی ہیں یہ بھی تکلیف دہ ہوسکتا ہے، ہر انسان اس دنیا میں خوبصورت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایک عورت کیلئے آپ لوگ کس قسم کے الفاظ  کا چناو کرتے ہیں  اُسے یہ سب باتیں کہتے ہوئے آپ لوگوں کو شرم آنی چاہیے ۔  اگر ایک عورت سوشل میڈیا کیلئے کام کرتی ہے تو وہ اُس کی اپنی زندگی ہے ، وہ کیا پہتنی ہے کیا کرتی ہے  یہ آپ سب کا معاملہ نہیں ہے۔پہلے اپنی اوقات کا اندازہ  لگائیں پھر دوسروں پر بات کریں۔ 

فزا علی کا مزیدکہنا تھا کہ لوگ دوسروں کے وزن پر باتیں کرنا بند کریں اور  اپنے دیگر اہم معاملات پر توجہ دیں تو بہتر ہوگا۔

مزیدخبریں