ہزاروں پی ایس ٹی اساتذہ کو ای ایس ٹی پرموشن کا حق مل گیا  

24 Jul, 2024 | 04:32 PM

 جنید ریاض : ایسوسی ایٹ ڈگری والے ہزاروں اساتذہ کو پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی پرموشن کا حق مل گیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے ترقی دینے کا وضاحتی نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
ایسوسی ایٹ ڈگری والے اساتذہ کو پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی پرموشن کا حق دے دیا گیا۔اس سے قبل ایسوسی ایٹ ڈگری کرنے والے اساتذہ کو پرموشن نہیں دی جاتی تھی۔ اساتذہ جس گریڈ میں بھرتی ہوتے تھے اسی میں ریٹائر بھی ہوجاتے تھے۔

فیصلے سے ایسوسی ایٹ ڈگری کرنے والے ہزاروں اساتذہ کے کیس کو ڈی پی سی میں شامل کیا جائے گا۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے ترقیاں دینے کے حوالے سے وضاحتی نوٹفیکیشن جاری کردیا۔

مزیدخبریں