ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرمیڈیٹ پروگرامز میں داخلہ لینے والے طلبہ کیلئے اچھی خبر آگئی

انٹرمیڈیٹ پروگرامز میں داخلہ لینے والے طلبہ کیلئے اچھی خبر آگئی
کیپشن: admission in intermediate
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم کے ذریعے انٹرمیڈیٹ پروگرامز میں داخلے شروع،پنجاب کے 800 سے زائد سرکاری کالجوں میں داخلوں کے لئے آن لائن درخواستیں دی جا سکتی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اب تک انٹرمیڈیٹ پروگرامز کے لئے ساڑھے 35 ہزار سے زائد طلباء اپلائی کر چکے،آئی سی ایس کے لئے ساڑھے 15 ہزار سے زائد طلباء نے اپلائی کیا،طالبات کا رجحان میڈیکل جبکہ لڑکوں کی ترجیح کمپیوٹر سائنس دکھائی دے رہی۔
ایف اے کے لئے ساڑھے 8 ہزار، پری میڈیکل کے لئے ساڑھے 7 ہزار طلباء نے درخواستیں دی،ویب پورٹل پنجاب آئی ٹی بورڈ اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وضع کیا۔

چیئرمین پی آئی ٹی بی کا کہنا تھا سسٹم کے ذریعے طلباء منتخب سرکاری کالجوں میں گھر بیٹھے اپلائی کر سکتے ہیں۔