انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزمان گرفتار

24 Jul, 2024 | 03:43 PM

عرفان ملک:  ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 2  اشتہاری ملزمان کو  گرفتارکرلیا۔
 ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمدحسین اورخالد محمود کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپےبٹورنے میں ملو ث تھے۔ ملزمان نےشہری کوسپین کاورک ویزہ دلوانےکیلئے8 لاکھ روپے وصول کیےلیکن  ملزمان ویزہ حاصل کرنےمیں ناکام رہےاوررقم وصول کرنے کے روپوش ہوگئے۔
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں