مردم شماری کے معاوضے سے محروم اساتذہ کا احتجاج کا اعلان

24 Jul, 2024 | 02:19 PM

جنید ریاض: مردم شماری  کو ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود  اُساتذہ کو  معاوضہ اب تک نہ مل سکا۔

شہر کے سرکاری سکولوں کے 4ہزار اُساتذہ معاوضوں سے محروم ہیں، اساتذہ کا کہنا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے معاوضہ نہیں دیا جا رہا، 25 ہزار روپے واجبات باقی ہیں، ڈیڑھ سال سے ضلعی انتظامیہ سے واجبات مانگ رہے ہیں۔

اُساتذہ کی جانب سے 25 جولائی کو سرکاری سکولوں کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حوالے کرنے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں