ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسافر طیارہ کے گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

مسافر طیارہ کے گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
کیپشن: Saurya Airlines plane has crashed
سورس: x com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے تری بھون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آج صبح ایک مسافر طیارہ جس میں 19 افراد سوار تھے ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے، ریسکیو عملے نے پائلٹ کے بچنے کی تصدیق کی ہے، سوشل میڈیا پر طیارے کے گرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ خوفناک حادثہ ملک کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں اس وقت پیش آیا جب چھوٹا طیارہ اڑان بھرتے وقت گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں آگ لگ گئی اور کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پائلٹ کو ریسکیو کرلیا گیا۔

طیارے میں ایئر لائن کا 19 رکنی تکنیکی عملہ سوار تھا، سوریہ ایئر لائنز کا طیارہ اڑان بھر رہا تھا کہ اس دوران اس میں آگ بھڑک اٹھی، رن وے پر پیش آئے حادثے کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مسافر طیارے کے اڑان بھرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی طیارے نے ٹیک آف کیا وہ ایئرپورٹ سے تھوڑا دور جا کر تباہ ہوگیا۔