گولیاں، ٹافیاں،سنیکس بنانے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن

24 Jul, 2024 | 01:35 PM

کلیم اختر:بچوں کی پسندیدہ گولیاں، ٹافیاں، سنیکس بنانے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن, فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ڈیفنس روڈ پر معروف برانڈ کی گولیاں ٹافیاں بنانے والے یونٹ پر ایکشن.

تفصیلات کے مطابق 800کلوحشرات زدہ ٹافیاں، 250کلو ایکسپائر کیمیکل،60کلو ناقص رنگ ، سنیکس تلف،3لاکھ جرمانہ کئے گئے، صفائی کے بدترین حالات، کاکروچز، چھکلیوں چوہوں اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہناتھا کہ ملازمین کے میڈیکل ،ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود، زنگ آلود مشینوں میں مکسنگ ہو رہی تھی، ٹافیوں اور بٹر چپس کے لیے تیار ڈو میں مری مکھیاں موجود پائی گئیں، اشیاء پر تاریخ اجراء اور تنسیخ نامکمل، پروسیسنگ ایریا میں کھلی نالیاں موجود پائی گئیں۔

مزیدخبریں