ن لیگ کے ارکان صوبائی اسمبلی کی سنی گئی

24 Jul, 2024 | 01:14 PM

راودلشادحسین: ن لیگ کے نظر انداز کئے گئے ارکان صوبائی اسمبلی کی سنی گئی, ن لیگ کےارکان اسمبلی کےتحفظات اورمسائل کےحل کے لئےاہم فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اراکین اسمبلی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو نامزد کیا گیا، مریم اورنگزیب ارکان اسمبلی کے تحفظات اور درپیش مسائل سنیں گی،اراکین اسمبلی اپنے حلقوں کے مسائل بارے سینئر صوبائی وزیر کو آگاہ کریں گے۔
تمام ایم پی ایز کے مسائل او ر تحفظات کو دور کرنے کیلئے سینئر وزیر تجاویز مرتب کریں گی، ایم پی ایز کے مسائل اور تحفظات بارے مریم اورنگزیب وزیراعلیٰ کو روزانہ رپورٹ دیں گی، ن لیگ کے تمام ایم پی ایز کو ایوان وزیراعلیٰ میں آنے سے متعلق آگاہ کردیاگیا۔

مزیدخبریں