ویب ڈیسک: نیپالی ایئرلائن طیارہ ٹیک آف کے دوران کھٹمنڈو ائیر پورٹ پر گرگیا جس کے نتیجے میں میں 18افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق کھٹمنڈو ائیر پورٹ پر ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے سوریا ائیر لائن طیارے میں کریو ممبرز سمیت 19 افراد سوار تھے، حادثے کے فوری بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور دیگر کی جانب سے جائے حادثہ پر پہنچ کرامدادی کارروائیاں شروع کردیں گئی ہے۔جہاز کے کپتان منیش سکایا کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
طیارہ حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم ساؤتھ ایشیا ٹائمز کے مطابق طیارہ ٹیک آف کے دوان پھسلن کے باعث حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوا ہے۔