کلیم اختر: لاہور سمیت صوبہ بھر میں گراں فروشوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کردیا گیا۔
محکمہ خوراک پنجاب کے 177 افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات تفویض کر دیئے گئے۔ لاہور ڈویژن 32 افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات تفویض کیےگئے۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں من مانے اضافے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام تک اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کیلئے تمام افسران فرائض ادا کریں گے، محکمہ خوراک سیکرٹریٹ میں افسران کی فیلڈ کارکردگی مانیٹر کی جائے گی۔