ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈانڈیکس میں 224 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،اضافے کے بعد مارکیٹ 79 ہزار 211 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 477 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 987 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی ۔گزشتہ روز دن بھر مجموعی طور پر 433 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 225 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 164 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔
مارکیٹ میں 29 کروڑ 66 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا تھا، سٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 39 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے تھے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,585 جبکہ کم ترین سطح 78,634 پوائنٹس رہی تھی۔