عابد چوہدری: کوٹ لکھپت پولیس نے بدلے کی خاطر سہیلی کے ساتھ زیادتی کروانے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمہ کو بھائی کے گھر چوبرجی سے گرفتار کیا گیا، متاثرہ خاتون اور ملزمہ نجی فیکٹری میں کام کرتی تھیں۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملزمہ اور متاثرہ خاتون کے درمیان واقعے کے 2 روز قبل فیکٹری میں آپس میں جھگڑا ہوا تھا، ملزمہ یاسمین نے رنجش کی بنا پر اپنے شوہر علی شیر سے مل کر زیادتی کا پلان بنایا۔ ملزمہ کا شوہر بہانے سے خاتون شمشاد بی بی کے کوارٹر میں داخل ہوا اور خاتون سے زیادتی کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ دیگر ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا، خواتین کا استحصال کرنے والا کسی رعایت کے مستحق نہیں۔