ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیلمٹ نہ پہننے والے ہوجائیں ہوشیار! ترجمان ٹریفک پولیس کا اہم بیان آگیا

ہیلمٹ نہ پہننے والے ہوجائیں ہوشیار! ترجمان ٹریفک پولیس کا اہم بیان آگیا
کیپشن: use Helmet
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے والے ہو جائیں ہوشیار، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ سی ٹی اوز ،ڈی ٹی اوز بلا تفریق ہیلمٹ کےخلاف کارروائی جاری رکھیں،رواں ماہ ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنےوالوں کو 42 لاکھ کے جرمانے کئے گئے، رواں ماہ صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 1 سو سے زائد چالان کیے گئے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہناتھا ہیلمٹ کا جرمانہ 2 ہزار روپے ہے ، ہیلمٹ آپ کی جان سے زیادہ قیمتی نہیں، ہیلمٹ کی پابندی سے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے،ٹریفک پولیس صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی جاری رکھے گی، ٹریفک قوانین کی پاسداری ہم سب کی ذمہ داری ہے۔