قیصر کھوکھر : بیوروکریسی کو تمام فائل ورک ای فاس پر کرنے کی ہدایت، چیف سیکرٹری نےتمام محکموں کے افسران کو خصوصی احکامات جاری کردیئے۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تمام محکموں کے سیکرٹریز کو تمام آفس فائل ورک الیکٹرانک کرنے کی ہدایت کی ہے، اور کمپیوٹر پر ای فاس پر تمام ڈاک نکالنے کا حکم دیا ہے ۔چیف سیکرٹری نے تمام دفتری خط و کتابت بھی ’’ای فاس ‘‘پر کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیف سیکرٹری نے تمام محکموں کے سیکرٹریوں کو ان احکامات پر فوری عمل درآمد کرنے کا حکم دیا ہے۔