چیف سیکرٹری پنجاب کا سول سیکرٹریٹ کا دورہ ،تعمیراتی کاموں کاجائزہ لیا

24 Jul, 2024 | 11:18 AM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : چیف سیکرٹری نےسول سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اورجاری ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سروراور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل بھی ہمراہ تھے۔
 چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے اے سی ایس بلاک کا دورہ کیا۔ چیف سیکرٹری نے اے سی ایس بلاک کی تزئین و آرائش کا کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی، چیف سیکرٹری نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور، سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل کے ہمراہ تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔چیف سیکرٹری نے کام کی کوالٹی اور کوانٹٹی کو چیک کیا۔

چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ مقررہ مدت میں ہی تعمیراتی کاموں کو مکمل کیا جائے، تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزیدخبریں