ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینڈی مرے نے ٹینس کے میدان کو خیرباد کہہ دیا

برطانیہ کے ٹینس سٹار اینڈی مرے نے پیرس اولمپکس کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برطانیہ کے ٹینس سٹار اینڈی مرے نے پیرس اولمپکس کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سابق ومبلڈن، یو ایس اور اولمپکس چیمپئن اینڈی مرے پیرس اولمپکس 2024 میں برطانوی ٹینس ٹیم کی نمائندگی کریں گے اور یہ 37 سالہ کھلاڑی کا 5 واں اولمپکس ہو گا۔ اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ آخری ٹینس ٹورنامنٹ کے لیے پیرس پہنچ گیا ہوں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اینڈی مرے 2012 لندن اور 2016 ریو اولمپکس میں سونے کے تمغے جیت چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اینڈی مرے ماضی میں رینکنگ میں نمبر ون بھی رہ چکے ہیں اور اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے کئی اہم اور بڑے ٹورنامنٹس بھی جیتے۔