کرپشن سکینڈل: امریکی سینیٹر باب میننڈیز مستعفی

24 Jul, 2024 | 10:11 AM

ویب ڈیسک: کرپشن سکینڈل پر امریکی سینیٹر باب میننڈیز مستعفی ہو گئے۔

  امریکی سینیٹر میننڈیز پر کرپشن اور مصر کا ایجنٹ ہونے کی فرد جرم عائد کی گئی تھی،ڈیموکریٹک نیوجرسی گورنر فل مرفی متبادل سینیٹر کا تقرر کریں گے۔

  باب میننڈیز سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں، امریکی سینیٹر باب میننڈیز نے رشوت کے بدلے مصری حکومت کیلئے کام کرنے کے الزام عائد ہونے پر سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دی تھی۔  گورنر نیوجرسی فل مرفی اور بعض ڈیموکریٹس نے مطالبہ کیا تھا کہ باب میننڈیز سینیٹر کے عہدے سے بھی استعفیٰ دیں تاکہ شفاف تحقیقات آگے بڑھ سکے۔

 خیال رہے کہ سینیٹر باب میننڈیز کے گھر کی تلاشی کے دوران ایک لاکھ ڈالر مالیت کا سونا اور 4 لاکھ 80 ہزار ڈالر نقد رقم برآمد ہوئی تھی،سینیٹر میننڈیز کیخلاف 7 سال پہلے بھی کرمنل کیس چلا تھا لیکن جیوری ڈیڈلاک کی وجہ سے وہ مقدمہ خارج ہوگیا تھا۔

مزیدخبریں