ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شالیمار پولیس کی کارروائی ، جیولر زشاپ میں چوری کرنیوالا 3رکنی گینگ گرفتار

شالیمار پولیس کی کارروائی ، جیولر زشاپ میں چوری کرنیوالا 3رکنی گینگ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:  ایس پی سول لائنز کی ہدایت پر   شالیمار پولیس نے کارروائی  کرتے ہوئے جیولر زشاپ میں چوری کرنے والا 3رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔
ترجمان پولیس کےمطابق ملزمان میں گینگ سرغنہ عمران ملک ، فرحان عرف فانی ،خاتون مریم شامل ہیں۔ ملزمان کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان سے گزشتہ روز جیولرز شاپ سے چو ری ہونے والا  32لاکھ مالیت کا 14تولے سے زیادہ سونا اور 3موبائل فون برآمد ہوا ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج  کر کےمزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔