ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی پر پابندی کا اصولی فیصلہ ہوگیا، پابندی کا حتمی فیصلہ تب ہوگا جب تمام مشاورت ہوجائےگی اور لیگل ہوم ورک کرلیا جائے گا۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانےکے لیے پیپلزپارٹی سے بھی مشورہ کرلیا گیا، پابندی سے متعلق ایم کیو ایم سے بات چیت ہوئی ہے اور جاری ہے، لوگ بھرپور طریقے سے حمایت کر رہےہیں کہ پابندی ہونی چاہیے۔
رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ یہ اصولی فیصلہ نہیں بے اصولی فیصلہ ہے، اس طرح سیاسی پارٹیوں پر پابندیاں لگائی گئیں تو اگلی باری ن لیگ کی ہوگی۔