ڈیلرز اور حکومت  کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کے مارجن پرمذاکرات کامیاب

24 Jul, 2023 | 11:47 PM

Imran Fayyaz

(اشرف خان)پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت  کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کے مارجن پرمذاکرات کامیاب،دونوں فریقین کی منظوری کے بعد معاہدہ تحریر کردیا گیا۔ معاہدے پر وزارت پیٹرولیم ،اووگرا ،اور ڈیلرز دستخط کریں گے۔ 

 تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت  کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کے مارجن پر سات گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد بالآخر معاملات طے پا گئے۔وزارت پیٹرولیم  نے  مارجن میں  /1.64 روپے  اضافے کی تجویز دی ،ڈیلرز کی جانب سے کئی گھنٹے انکار کے بعد بالآخر اقرار کر لیا گیا، مارجن میں اضافہ ایک ہی دفعہ کی بجائے ہر پندرہ دن بعد چار مراحل میں ملے گا۔

چار مرتبہ اضافہ ڈیلرز کے  مارجن کے لیے کیا جائیگا۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق مُکمل تجویز شُدہ مارجن دو ماہ میں ملے گا۔

مزیدخبریں