ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائے گا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا خانیوال میں خطاب 

General Asim Munir speech at Khanewal Modle Agricultural Farm, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائے گا۔خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاک فوج کے سپاہ سالار نےشرکاءِ تقریب سے گفتگو   کرتے ہوئے کہا پاک فوج کو اپنی قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے۔فوج عوام سے ہے اور عوام فوج سے۔
آرمی چیف نے کہا کہ  پاکستانی غیرت مند ، غیور اور باصلاحیت قوم ہے۔ تمام پاکستانیوں نے بھکاری کا کشکول باہر اُٹھاکر پھینکنا ہے۔ اللہ تعالٰی نے پاکستان کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے۔ ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔ پاکستان میں زرعی انقلاب آ کر رہے گا انشااللہ ۔

 آرمی چیف نے  خانیوال ماڈل ایگریکلچرل فارم کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ماڈل فارم کی طرز کے مزید جدید فارم بنائیں گے جس سے چھوٹے کسان کو فائدہ ہوگا اور گرین انیشیٹووکا  دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا ۔

چیف آف آرمی سٹاف کا کہنا تھا کہ  ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے ، عوام اور ریاست کا رشتہ محبت اور احترام کا ہے۔ سیکیورٹی اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ سیکیورٹی کے بغیر معیشت اور معیشت کے بغیر سیکیورٹی نا گزیر ہے ۔

آرمی چیف نے شرکاءِ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے علامہ اقبال کا شعر  پڑھ کر ملک و ملت کے ہر فرد کی ملکی ترقی میں اہمیت پر زور دیا  : افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر، ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ۔