پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کے پولز نگلیریا سے سو فیصد محفوظ

24 Jul, 2023 | 09:37 PM

علی ساہی:  پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کے پولز نگلیریا سے سو فیصد محفوظ نکلے،  پانی کے نگلیریا ٹیسٹ عالمی معیار کے مطابق پائے گئے ہیں۔
 پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں پولز کے پانی کا ٹیسٹ کیا گیا۔ سوئمنگ پول کے پانی کے نگلیریا ٹیسٹ عالمی معیار کے مطابق پائے گئے ہیں۔ ٹیسٹ رپورٹس کے مطابق پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کے پولز نگلیریا وباء سے سو فیصد محفوظ ہیں۔ ڈی جی سپورٹس ڈاکٹر آصف طفیل کا کہنا ہے کھلاڑیوں کی صحت اور ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کے دونوں پولز کے پانی کے دن میں دوبار ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ دونوں پولز  کی روزانہ کی بنیاد پر کلورینیشن بھی کی جاتی ہے۔سپورٹس بورڈ پنجاب حکام نے سوئمنگ پول کے تسلسل کیساتھ نگلیریا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں