بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، 3 بچیاں جاں بحق

24 Jul, 2023 | 08:53 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے 3 بچیاں ڈب کر جانبحق ہوگئیں۔ 

پولیس کے مطابق شکارپور  کے نواحی علاقے رستم کے قریب گائوں ملنگ جاگیرانی میں مکان کی چھت گر گئی، مکان کی چھت گرنے سے 3 بہنیں ملبے تلے دب کر جانبحق ہوگئیں۔  نعشوں کو ملبے سے نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ جانبحق بچیوں کی شناخت آپا جاگیرانی، دعا جاگیرانی اور سونہن جاگیرانی شامل ہیں، بچیاں آپس میں بہنیں تھیں، جانبحق ہونے والی بچیوں کی عمریں 5 سال سے کم ہیں۔ 

مزیدخبریں