قیصر کھوکھر: محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور ممکنہ دہشتگردی کے خطرہ سے نمٹنے کے لئےکل سے فوج اور ریُنجرز کے جواب پنجاب بھر میں ڈیپلائے ہو جائیں گے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے آرمی اور رینجرز کی ڈیپلائے کی تیاری مکمل کر لی ۔
فوج سات محرم دے پورے پنجاب میں پولیس کے ساتھ مل کر فلیگ مارچ کرے گی۔
کل سے پاک فوج اور رینجرز لاہور پولیس کے ساتھ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کی ڈیوٹی پر مامور ہوگی۔
فوج کے دستے پولیس کے ہمراہ لاہور میں فلیگ مارچ بھی کریں گے۔ لاہور میں چار پلاٹون فوج اور چار پلاٹون رینجرز طلب کی گئی ہیں۔ پاک فوج کے جوان پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ خدمات انجام دیں گے۔